نئی دہلی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بھارت میں مسلمانوں کیساتھ جو سلوک ہو رہا ہے اس پر بھارت کے اندر اور باہر سے بھی آوازیں اٹھ رہی ہیں.اب بھارتی نژاد امریکن سپر ماڈل اور مصنفہ پدما لکشمی نے بھارتی مسلمانوں کے حق میں اپنی آواز بُلند کرلی۔پدما لکشمی نے اپنے سلسلہ وار ٹویٹس میں کہا کہ ملک میں وسیع پیمانے پر مسلم مخالف بیان بازی ہو رہی ہے اور وہاں لوگ مسلمانوں پر تشدد کرکے
خوش ہوتے ہیں۔ بھارت میں مسلمانوں کے خلاف ہونے والے تشدد کو دیکھ کر افسوس ہوتا ہے، وسیع پیمانے پر مسلم مخالف بیان بازی لوگوں کو خوف زدہ کرتی ہے اور لوگوں کو زہر دیتی ہے۔امریکی سپُر ماڈل نے کہا کہ یہ پروپیگنڈا خطرناک اور مذموم ہے کیونکہ جب آپ کسی کو کم تر سمجھتے ہیں تو ان کے ظلم میں حصہ لینا بہت آسان ہوتا ہے۔پدما لکشمی نے بھارتیوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ بھائیو، اس خوف و ہراس کے آگے نہ جھکیں، بھارت یا کسی اور جگہ ہندو مذہب کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔تمام مذاہب کے لوگوں کو امن سے رہنے کا حق ہے، اس قدیم اور وسیع سرزمین میں پُرامن طور پر رہنا کا حق مسلمانوں کو بھی ہے۔
Sickening to see the violence against Muslims celebrated in India. The widespread anti-Muslim rhetoric preys on fear and poisons people.
This propaganda is dangerous and nefarious because when you consider someone less than it's much easier to participate in their oppression.
— Padma Lakshmi (@PadmaLakshmi) April 27, 2022