راولپنڈی ( وی او پی نیوز ) سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہنا ہے کہ کراچی میں پاک چین دوستی پر حملہ سامراجی سازش کا نتیجہ ہے۔ چینی باشندوں کی حفاظت ہمارے مستقبل کے منصوبوں کی تکمیل کیلئے ضروری ہے، سامراجی طاقتیں
نہیں چاہتیں کہ پاکستان میں ڈیموں کے منصوبے پائیہ تکمیل تک پہنچیں .اسے سازش کہیں یا مداخلت، سامراج کا مقصد پاکستان کو چین سے دور کرنا ہے، چین کی دوستی ہمالیہ سے بلند اور ہر موسم میں کام آنے والی دوستی ہے۔ سامراجی منصوبہ بندی سے آنے والی امپورٹڈ حکومت پاکستانی قوم کو چین سے دور نہیں کرسکتی، پاکستان اور چین کی دوستی لازوال ہے۔
سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی چینی سفارت خانے آمد۔ چین کی ناظم الامور پھینگ چنگ زو سے کراچی دھماکے میں جاں بحق ہونے والے چینی باشندوں کی تعزیت کی pic.twitter.com/yekIiumGJM
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) April 28, 2022