لاہور ( وی او پی نیوز ) سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب میں آئینی بحران آ چکا ، اگر( ن ) لیگ والے 28 دن انتظار کرلیتے تو آئینی بحران نہ ہوتا۔ کچھ دنوں کے بعد خبر کچھ اور ہو گی۔انہوں نے کہا کہ وزارتِ اعلیٰ کا امیدوار تو میں تھا، حمزہ شہباز وزیرِ اعلیٰ نہیں ہیں، حمزہ شہباز کے کہنے پر مجھ پر تشدد کیا گیا جس سے میں بے ہوش ہو
گیا۔پرویز الہٰی نے کہا کہ وزیرِ اعلیٰ کا الیکشن متنازع نہیں بلکہ الیکشن ہوا ہی نہیں، اسمبلی کی کارروائی کو روکا گیا، جہاں ووٹ کاسٹ کرنے تھے وہاں پولیس آ گئی تھی۔ پولیس جوتے پہن کر ہاؤس میں داخل ہوئی، ایوان ہمارے لیے مقدس ہے، گورنر وفاق کا نمائندہ ہے، ان کے ساتھ جو کیا گیا اس پر صدر خاموش نہیں رہیں گے۔ رات کو چیف سیکریٹری اور آئی جی نے گورنر ہاؤس پر قبضہ کیا، یہ معاملہ خود دیکھوں گا۔