ممبئی ( شوبز نیوز )بالی وڈ کی سینئر اداکارہ نیتو کپورنے رشی کپور کی دوسری برسی پر ایک جذباتی پوسٹ شیئر کی۔ نیتو کپور نے ڈانس دیوانے جونیئرز کے سیٹ سے ایک ویڈیو شیئر کی اور کہا کہ رشی جی نہیں ہے لیکن میں روز کسی نہ کسی سے ملتی ہوں اور روز کوئی نہ کوئی مجھے ان کی یاد دلاتا ہے۔اُنہوں نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ آج رشی جی کو ہمیں چھوڑے ہوئے 2 سال ہو
گئے ہیں، 45 سال کے ساتھی کو کھونا مشکل اور تکلیف دہ تھا۔ اس وقت میرے دل کو بہلانے کا واحد طریقہ یہ تھا کہ میں خود کو ذہنی طور پر مصروف رکھوں۔ فلم اور ٹیلی ویژن نے مدد کی کہ رشی جی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا اور وہ ہمیشہ ہر کسی کے دل میں رہیں گے۔ یاد رہے کہ رشی کپور اور نیتو کی شادی 1980 میں ہوئی تھی اور اِس جوڑی نے ایک ساتھ 12 فلموں میں بھی کام کیا ہے۔رشی کپور اور نیتو کپور کی ایک بیٹی ردھیما کپور ہیں جبکہ بیٹا بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور ہے۔دُنیا بھر میں مشہور بھارتی لیجنڈری اداکار رشی کپور نے سال 2020 میں 30 اپریل کی صبح ممبئی کے این ایچ رلائنس ہسپتال میں زندگی کی آخری سانسیں لیں تھیں ۔