5

تین تین بیویاں ملاقات کیلئے آتی ہیں

لاہور (ویب نیوز) ڈی جی نیب لاہور شہزاد سلیم نے کہا ہے کہ بعض گرفتار ملزموں کی 3، 3بیویاں ملنے آتی ہیں۔بڑے ناموں کو گرفتار کریں تو باہر آ کر جھوٹی کہانیاں سناتے ہیں، سوال کریں تو بدعنوانوں کو برا لگتا، قومی احتساب بیورو لاہور کی جانب سے عالمی انسداد بدعنوانی ڈے کے حوالے سے الحمراءآرٹس کونسل میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں گورنر پنجاب چوہدری محمد سرورنے بطور مہمانِ خصوصی جبکہ صوبائی

وزراء، پنجاب کی متعدد یونیورسٹیز کے وائس چانسلرز اور طلباءکی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ڈائریکٹر جنرل نیب لاہور شہزاد سلیم نے تقریب کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 9 دسمبر کا دن پوری دنیا میں یومِ انسدادِ بدعنوانی کے طور پر منایا جاتا ہے جبکہ نیب پاکستان میں بدعنوانی کے خلاف سب سے اہم ادارے کے طور پر قائدانہ کردار ادا کر رہا ہے جو 3 حصوں پر مشتمل ہے یعنی آگاہی، تدارک اور انفورسمنٹ۔ انہوں نے کہا کہ نیب کرپشن کے خلاف سیسہ پلائی دیوار ثابت ہو رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں