کراچی ( وی او پی نیوز ) پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سندھ کے سابق صوبائی وزیر منظور وسان نے ایک اور دلچسپ پیشگوئی کر
دی ہے . ان کی نئی پیشگوئی کے مطابق فروری 2023ء کے پہلے ہفتے میں عام انتخابات ہو جائیں گے۔کراچی سے جاری بیان میں منظور وسان نے کہا کہ عام انتخابات کا اعلان رواں سال نومبر میں ہوسکتا ہے، پی ٹی آئی والوں کا احتساب ضرور ہوگا۔ دھرنے دھرنے ہی ہوتے ہیں، دھرنوں سےحکومتیں نہیں جاتیں۔