جنیوا (مانیٹرنگ ڈیسک) جوہری ممالک نے سال 2021 میں نیوکلیئر ہتھیاروں پر 82.4 ارب ڈالر خرچ کیے، امریکہ نے سب سے زیادہ پیسہ بہایا۔نیوکلیئر ہتھیاروں کے خاتمے کیلئے سرگرم عالمی تنظیم کی رپورٹ کے مطابق جوہری ممالک میں ہتھیاروں پر سب سے زیادہ رقم خر چ کرنیوالے ممالک میں امریکہ
سرفہرست ہے۔ دوسرے نمبر پر چین اورروس کا فہرست میں تیسرانمبر ہے۔برطانیہ، فرانس بالترتیب چو تھے اور پانچویں جبکہ بھارت کا فہرست میں چھٹا نمبر ہے۔ اسرائیل ساتویں، پاکستان آٹھویں اور شمالی کوریا نویں نمبر پر ہے۔