متعلقہ

جمع

پاکستان کیخلاف افغان طالبان کو دی گئی بھارتی ٹیکنالوجی بھی ناکام ہوگئی

راولپنڈی ( مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان کیخلاف افغان طالبان کو...

پاکستانیوں کو امریکی ویزے کیلیے اہم استثنیٰ مل گیا

 اسلام آباد ( ایس ایم ایس )پاکستانیوں کو امریکی...

ایم کیو ایم پاکستان میں اختلافات شدت اختیار کر گئے

کراچی (ایس ایم ایس ) متحدہ قومی موومنٹ...

بالا ہی بالا فیصلہ ہو رہا ہے،پیپلز پارٹی عزیز ہے تو رکھیں : فاروق ستار کھل کر بول پڑے

Spread the love

کراچی ( ایس ایم ایس  ) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سینئر رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ ہمیں بار بار بتایا گیا کہ گورنر کامران ٹیسوری ہی ہوں گے۔

’’جیو نیوز‘‘ کے پروگرام’’ جیو پاکستان ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ہمارا (ن )لیگ سے معاہدہ ہے، پیپلزپارٹی سے نہیں۔ (ن) لیگ سمجھتی ہے کہ پیپلز پارٹی عزیز ہے تو رکھیں۔معرکۂ حق کے بعد معرکہ معیشت میں کامران ٹیسوری کا کردار تھا۔

فاروق ستار نے  مزید کہا کہ بالا ہی بالا فیصلہ ہو رہا ہے۔ ہمیں اپنی ساکھ برقرار رکھنے کیلئے یہ ریڈ لائن ہونا چاہیے۔ گورنر کی تبدیلی پر خالد مقبول افطار کے بعد اجلاس بلائیں گے۔