متعلقہ

جمع

وزیر داخلہ محسن نقوی سے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی اہم ملاقات

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر داخلہ محسن...

تحریکِ انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی گرفتار

راولپنڈی ( ایس ایم ایس )راولپنڈی میں پاکستان تحریکِ...

پیٹرول کی قیمت میں کمی

اسلام آباد ( ایس ایم ایس  ) حکومت کی...

وزیر داخلہ محسن نقوی سے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی اہم ملاقات

Spread the love

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین نے ملاقات کی،ملاقات میں خطے کی مجموعی صورتحال، امن و امان اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

وزارت داخلہ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات کے دوران وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ گلگت بلتستان میں ترقی، امن اور استحکام کے لیے حکومتی کاوشیں قابلِ تحسین ہیں۔

 انہوں نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ گلگت بلتستان کا رخ کرنے والے سیاحوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ گلگت بلتستان میں سیاحت کے فروغ سے نہ صرف مقامی معیشت مضبوط ہو گی بلکہ روزگار کے نئے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔

 انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ گلگت بلتستان کی مجموعی ترقی اور امن و امان برقرار رکھنے کے لیے وفاقی حکومت اپنا ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین نے وفاقی وزیر داخلہ کو خطے کی صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ گلگت بلتستان میں اس وقت مجموعی صورتحال تسلی بخش ہے اور ماحول مکمل طور پر پرامن ہے.