متعلقہ

جمع

سی ایم ای بائیکس سکیم 2026،مقبولیت کے ریکارڈ قائم،13 لاکھ سے زائد نوجوانوں کی رجسٹریشن

Spread the love

لاہور ( ایس ایم ایس  )سی ایم ای بائیکس سکیم 2026،مقبولیت کے ریکارڈ قائم،13 لاکھ سے زائد نوجوانوں نے رجسٹریشن کروا لی ۔

تفصیلات کے مطابق · حکومت پنجاب کی سی ایم ای بائیک سکیم میں پہلی بار 13 لاکھ سے زائد نوجوانوں نے  رجسٹریشن کروائی ، سی ایم ای بائیکس سکیم کے لیے درخواستیں جمع کرانے کا عمل مکمل ہو گیا ہے ۔

 سی ایم ای بائیکس سکیم کے لیے 6 لاکھ 7 ہزار سے زائد درخواستیں جمع ہوئی ہیں ۔ ایک لاکھ خوش نصیب نوجوانوں کو 3 ہزار روپے ماہانہ کی آسان اقساط پر قرعہ اندازی کے ذریعے ای بائیک دی جائے گی۔
حکومت پنجاب ایک لاکھ ای بائیکس سکیم کے لیے سود خود ادا کرے گی۔  سکیم کے تحت کامیاب طالبات کو مفت ڈرائیونگ سکھائی جائے گی۔