لندن ( مانیٹرنگ ڈیسک ) ایران جنگ کے بعد روسی تیل کی مانگ میں اضافہ ،روس کو یومیہ کتنے ملین ڈالر زاضافی آمدن ہونے لگی۔۔؟ برطانوی جریدے نے تہلکہ خیز انکشاف کر دیا ۔
’’جیو نیوز ‘‘ کے مطابق مشرقِ وسطیٰ میں جنگی صورت حال اور آبنائےہرمز بند ہونے کی وجہ سے روس کو تیل سے یومیہ 150 ملین ڈالر اضافی آمدن ہورہی ہے۔
برطانوی جریدے کے مطابق ایران جنگ کے بعد روسی تیل کی مانگ میں اضافہ ہو گیا ہے اور بھارت اور چین بڑی خریدار منڈیاں بن گئی ہیں۔مشرقِ وسطیٰ میں جنگی صورت حال اور آبنائے ہرمز بند ہونے کی وجہ سے روس کو تیل سے یومیہ 150 ملین ڈالرز اضافی آمدن ہورہی ہے۔ تیل برآمدات پر ٹیکس سے روس کو اب تک 1.3 سے 1.9 ارب ڈالر زغیر متوقع فائدہ ہو رہا ہے، قیمتیں برقرار رہیں تو مارچ میں روس کو 3.3 سے 4.9 ارب ڈالرز اضافی آمدن ہوسکتی ہے۔
برطانوی جریدے کا یہ بھی کہنا ہےکہ بھارت کی روسی تیل درآمدات 1.5 ملین بیرل یومیہ تک پہنچ گئیں اور ان میں 1 ماہ میں 50 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
Like this:
Like Loading...