کراچی ( نیوز رپورٹ ) وزارت صحت کی جانب سے کورونا وائرس کے علاج میں استعمال ہونے والی دوا کی قیمت کم کردی گئی ریمڈیسیور انجکشن کی قیمت میں کمی کردی گئی ہے۔۔وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے بتایا ہے کہ 100 ایم ایل انجکشن کی قیمت 2300 روپے سے کم کرکے 1892 روپے
کردی ہے۔حکومت صحت کے شعبے میں بہتری کیلئے مؤثر اقدامات یقینی بنا رہی ہے۔واضح رہے کہ کراچی اور حیدرآباد میں ایک بار پھر سے کورونا کے پھیلاؤ میں خطرناک حد تک اضافہ ہوگیا ہے۔حیدر آباد میں کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 16 اور کراچی میں 10 فیصد تک جا پہنچی ہے۔این آئی ایچ کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا کے 9406 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 113 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔این آئی ایچ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے ایک ہلاکت ہوئی اور 58 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔