زخم کو دوگنا تیزی سے ٹھیک کرنیوالا کیمیکل دریافت کر لیا گیا

Spread the love

یروشلم ( نیٹ نیوز ) اسرائیلی سائنسدانوں کی جانب سے ایسا قدرتی کیمیکل دریافت کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے جو زخموں کو دوگنا تیزی سے ٹھیک کرسکتا

ہے۔رپورٹس کے مطابق خنزیروں کے زخموں پر اس کیمیکل کا تجرباتی طور پر استعمال کیا گیا جس کی وجہ سے ان جانوروں کے زخموں میں تیزی سے بہتری دیکھنے میں آئی۔تجربہ کرنے والےسائنسدانوں نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ ایسا مادہ بھی بنالیا جائے گا جو انسانوں کے لئے بھی مفید ہو۔رپورٹس کے مطابق یہ کیمیکل Diindolylmethane یا DIM ہے جو انسان کے جسم میں قدرتی طور پر بنتا ہے اور یہ گوبھی اور بروکولی سمیت کئی دیگر سبزیوں میں بھی پایا جاسکتا ہے۔

Tayyba Bukhari

Learn More →

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: