متعلقہ

جمع

مہنگائی کا سونامی عوام کی قوت خرید کو نگل گیا، دودھ ، بسکٹ سب مہنگے

Spread the love

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)لاہور کی اوپن مارکیٹ میں مہنگائی کا طوفان جاری،مختلف کمپنیوں نے ڈبہ پیک دودھ،گرم مصالحہ اور بسکٹ کی قیمتوں میں 5 سے 25 روپے تک کا اضافہ کردیا. روزنامہ ” پاکستان ” کی رپورٹ کیمطابق مہنگائی کا سونامی عوامی قوت خرید کو نگل گیا۔مختلف کمپنیوں نے ڈبہ پیک دودھ کی قیمتوں میں 25 روپے فی لٹر کا اضافہ کردیا۔ ڈبہ پیک دودھ 175 سے بڑھ کر 200 روپے فی لٹر ہوگیا۔مختلف کمپنیوں کا ایک پاؤ والا دودھ کا پیک 5

روپے بڑھ کر 55 روپے کا ہوگیا اسی طرح پیکنگ والے گرم مصالحہ جات کی قیمتیں بھی 5 سے 10 روپے تک بڑھ گئیں،جبکہ مختلف کمپنیوں کے بسکٹ 5 سے 10 روپے تک مہنگے ہوگئے۔شہریوں نے دہائی دیتے ہوئے کہا کہ سیاسی جماعتیں اقتدار پر قبضے کی جنگ سے باہر نکل کر عوام کی حالت زار پر بھی توجہ دیں اور بنیادی اشیائے ضروریہ ان کی دسترس میں رہنے دیں۔