متعلقہ

جمع

پاکستان میں60 فیصد سیاسی خواتین قید، پارلیمنٹ سے10 ایم این اے سپیکر کی موجودگی میں اٹھائے گئے

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پارلیمانی لیڈر پی ٹی آئی قومی اسمبلی...

ہزاروں اساتذہ کیخلاف ڈنڈا تیار

بہار ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بھارتی ریاست بہار میں...

مولانا فضل الرحمٰن نے عمران خان کی فوری رہائی کا مطالبہ کر دیا

اسلام آباد (ایس ایم ایس) جمعیت علمائے اسلام (ف)...

سٹیٹ بینک نے شرح سود میں کمی کردی

 کراچی ( ایس ایم ایس ) سٹیٹ بینک نے...

خیبر پختونخوا اور جنوبی پنجاب میں ہرطرف تباہی ہی تباہی، متاثرہ علاقوں میں زندگی برائے نام، متاثرین کو وبائی امراض،ادویات،غذائی قلت جیسی آفات کا سامنا

Spread the love

اسلام آباد ( وی او پی نیوز ،نیوز ایجنسیاں) ملک بھر میں آنیوالا سیلاب اپنے پیچھے تباہی چھوڑ گیا، ہر چیز برباد، متاثرہ علاقوں میں زندگی برائے نام، اکثر مقامات پر کئی کئی فٹ پانی تا حا ل موجود ہے۔سندھ، بلوچستان، خیبر پختونخوا اور جنوبی پنجاب میں ہرطرف تباہی ہی تباہی نظر آ رہی ہے، جبکہ ملک بھر میں سیلاب اور بارشوں کے باعث گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مزید 15 افراد زندگی کی بازی ہار گئے جس کے بعد مرنیوالوں کی مجموعی تعداد 1559 ہو

گئی، 24 گھنٹے میں مزید 10 افراد زخمی ہوئے، 19 لاکھ سے زا ئد مکانات تباہ، 12 ہزار کلومیٹر سے زائد سڑکوں کو نقصان پہنچا ہے، سیلاب متاثرہ علاقوں میں وبائی امراض بھی پھوٹ پڑے ہیں، متاثرین بے یارو مدد گار کسی مسیحا کے منتظر ہیں، ا نفر ا سٹرکچربھی تباہ ہوچکا ہے، دور دراز دیہات تک امداد پہنچانا بڑا امتحان بن گیا ہے۔بلوچستان میں بھی بپھری موجوں نے ہر چیز تہس نہس کردی، اربوں روپے کی املاک تباہ ہو چکیں، غذائی قلت کی وجہ سے متاثرین کو نئی آفت نے آن لیا ہے، پنجاب کے جنوبی علاقوں میں بھی صورتحال انتہائی ابتر ہے، بے گھری کا دکھ جھیلنے والے مسیحا کے منتظر ہیں۔شدید

بارشوں کے بعد سندھ میں بھی سیلاب کی تباہ کاریاں سے لاکھوں گھر تباہ اور سڑکیں کھنڈر بن گئی ہیں، کھیت کھلیان بھی بربادی کی داستان بن گئے، کھڑی فصلیں خراب ہوچکیں، جمع پونجی سے محروم کسانوں کو مستقبل کی فکر ستانے لگی، کھلے آسمان تلے پڑے متاثرین پریشانی میں مبتلا ہوگئے ہیں۔خیبرپختونخوا میں بھی بارشوں اور سیلاب سے بڑی تباہی ہو چکی ہے، ڈیرہ اسما عیل خان اور ٹانک میں بڑے پیمانے پر نقصانات ہوئے، بنوں میں بارش نے پھر قیامت ڈھادی ہے، نواحی علاقے غوری والا میں مکان کی چھت گرنے سے دو کم سن بھا ئی جاں بحق ہوگئے ہیں، لواحقین غم سے نڈھال ہیں۔دوسری جانب حالیہ بارشوں و سیلاب سے انفراسٹرکچر کی تباہی پراین ڈی ایم اے نے یومیہ رپورٹ جاری کردی، گزشتہ 24 گھنٹے میں ملک بھر میں 8958 گھروں کو

جزوی نقصان پہنچا۔رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں 13 ہزار سے زائد گھروں کو مکمل نقصان پہنچا، اب تک 11 لاکھ 44 ہزار 787 گھرو ں کو جز و ی طور پر نقصان ہوا، بارشوں اور سیلاب سے 778560 گھر مکمل طور پر تباہ ہوئے ہیں۔این ڈی ایم اے رپورٹ میں کہا گیا دریائے سندھ میں کوٹری کے مقام پر تاحال درمیانے درجے کا سیلاب ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹے میں بارشوں اور سیلاب سے کوئی موت نہیں ہوئی، ملک بھر میں اب تک ہونیوالی اموات کی کل تعداد 1545 ہے، 24 گھنٹے میں مزید 10 افراد زخمی ہوئے،تعداد 12 ہز ا ر 860 ہوگئی۔دوسری طرف پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلئے عمان سے امدادی

سامان لیکر پہلا بحری جہاز کراچی بندرگاہ پہنچ گیا۔ تر جما ن دفتر خا ر جہ کے مطابق پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلئے امداد کی فراہمی میں دوست ممالک پیش پیش ہیں۔عمان سے امدادی سامان لے کر پہلا بحری جہاز کراچی بندرگاہ پہنچ گیا۔ امدادی سامان میں کھانے پینے کی اشیاء، کمبل اور خیمے شامل ہیں۔وفاقی وزیر بحری امور فیصل سبزواری نے بحری جہاز کا استقبال کیا۔کراچی میں عمان کے قونصل جنرل سمیع عبداللہ سلیم الخنجاری جبکہ وزارت خارجہ، نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے حکام بھی موجود تھے۔