متعلقہ

جمع

حارث رؤف بھی دلہا بننے جا رہے ہیں ،شادی کا کارڈ سوشل میڈیا پر وائرل

Spread the love

لاہور ( سپورٹس نیوز ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف  بھی دولہا بننے جا رہے ہیں ۔ یہاں ہم آپ کو بتاتے چلیں کہ حارث دوسری بار دولہا بنیں گے لیکن حارث کی یہ پہلی شادی ہی ہے ۔۔۔۔۔دوسری بار دولہا حارث اس لیے بنیں گے کیونکہ گزشتہ سال 24 دسمبر کو حارث رؤف اور ان کی ہم

بشکریہ : سوشل میڈیا

جماعت مزنا مسعود ملک نے نکاح کرلیا تھا۔اور حارث پہلی بار دولہا اپنے نکاح پر بنے تھے اور اب دوسری بار دولہا اپنی بارات والے دن بنیں گے جب وہ مزنا کی ڈولی اپنے گھر لائیں گے ۔یہاں ہم آپ کو یہ بھی بتاتے چلیں کہ حارث اور مزنا مسعود کی بارات اور ولیمے کی تقریب جولائی میں ہوگی۔دلہن مزنا مسعود کے گھر والوں کی طرف سے شادی کا کارڈ سوشل میڈیا پر سامنے آگیا ہے۔ذرائع کے مطابق حارث رؤف کی بارات کی تقریب 6 جولائی اور ولیمہ 7 جولائی کو ہوگا۔