اسلام آباد ( وی او پی نیوز ) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ استعفیٰ دے دوں گا مگر دباؤ میں نہیں آؤں گا، فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) میں اصلاحات کا عمل جاری رہے گا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے ایف بی آر افسران کو دوٹوک بتاتے ہوئے کہا کہ کوئی سفارش قبول نہیں، کوئی ذاتی پسند نا پسند بھی نہیں ہے، قومی مفاد سب سے اوپر ہے، کوئی غلطی ہے تو درست کریں گے۔ چیئرمین ایف بی آر نے ڈیجیٹائزیشن پر چند دن پہلے سرپرائز دیا، 3 ماہ پہلے بتا دیتے تو سوچتے غیر ملکی فرم میکانزی کو لانا ہے یا نہیں؟
