انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی 17 جنوری کو بجلی کے بل کم نہ ہونے پر ملک گیر احتجاج کرے گی۔ حکمران یہ نہیں بتاتے کہ روز مرہ کی اشیاء کی قیمتوں میں کتنی کمی ہوئی۔ ملک کے معاشی حالات بد سے بدتر ہوتے چلے جا رہے ہیں۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ فلسطین میں ایک بہت بڑے انسانی المیے نے جنم لیا ہے۔