آزاد کشمیر ( نیوز ڈیسک )میرپور آزاد کشمیر کے علاقے سیکٹر سنگھوٹ میں مدرسے سے افسوسناک خبر موصول ہوئی ہے ۔ “جنگ ” کے مطابق مدرسے کے سٹور روم میں بستروں کے نیچے سے بچے کی لاش برآمد ہوئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق میرپور آزاد کشمیر کے علاقے سیکٹر سنگھوٹ میں مدرسے کے سٹور روم سے بچے کی لاش ملی ہے۔
سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) خاور علی کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد بچے کی موت کی وجوہات سامنے آسکیں گی۔
مدرسہ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ فجر کی نماز کے بعد بچہ سونے چلا گیا،11 بجے تک کلاس میں نہیں آیا تو تلاش شروع کی، تلاش کرنے پر سٹور روم میں بستروں کے نیچے سے بچے کی لاش ملی۔
بچے کے والد کا کہنا ہے کہ جمعے کے روز بچے کو مدرسہ چھوڑ کر آیا تھا، آج مرنے کی اطلاع ملی۔
Like this:
Like Loading...