متعلقہ

جمع

جرائم پیشہ افراد کی نگرانی کیلئےبڑا فیصلہ کر لیا گیا

لاہور ( طیبہ بخاری سے ) جرائم پیشہ افراد...

عمر ایوب نے بیوروکریسی کو “تڑی” لگا دی

اسلام آباد ( ایس ایم ایس ) اپوزیشن لیڈر...

حمد باری تعالیٰ، ہر زبان میں موجود ہے

(احمد منیب ۔ نیدرلینڈ) انتخاب: سلیم خان ابتدائیہ:حمد عربی لفظ ہے،...

اب اسلام آباد میں پولیس اہلکاروں کو یرغمال بنا لیا گیا ۔۔۔ہو کیا رہا ہے؟

Spread the love

اسلام آباد ( ایس ایم ایس ) اور اب وفاقی دارالحکومت  میں پولیس اہلکاروں کو یرغمال بنا لیا گیا ۔۔۔ہو کیا رہا ہے؟  اس معاملے کی تفصیلات کچھ اس طرح ہیں کہ “جیو نیوز ” کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں میں پھلگراں کے گاؤں اٹھال میں منشیات فروشوں نے پولیس اہلکار کو یرغمال بنالیا۔پولیس ذرائع کے مطابق پولیس اہلکار منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرنے گئے تھے، یرغمال اہلکار کی بازیابی کےلیے پہنچنے والی پولیس نفری پر اہل علاقہ نے پتھراؤ اور فائرنگ کی۔

پولیس کو علاقے میں داخل ہونے میں مشکلات کا سامنا ہوا تو اسلام آباد کے مختلف تھانوں سے بھاری نفری موقع پر طلب کرلی گئی۔

پولیس کے مطابق منشیات فروشی کے اڈے پر چھاپے کے دوران پولیس پارٹی پر فائرنگ کی گئی، گولی لگنے سے ایک شہری زخمی ہوا۔