متعلقہ

جمع

ایران جنگ جاری رہی تو آبنائے ہرمز کا راستہ بحال نہیں ہوگا: چین

Spread the love

بیجنگ ( مانیٹرنگ ڈیسک ) چین نے کہا ہے کہ ایران جنگ جاری رہی تو آبنائے ہرمز کا راستہ بحال نہیں ہوگا، ایران جنگ بندی فوری کی جائے۔

’’جنگ ‘‘ کے مطابق چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان سے ٹیلیفون پر گفتگو کی۔چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے یورپی یونین کے اعلیٰ سفارتکار سے بھی ٹیلیفون پر گفتگو کی۔

چینی میڈیا کے مطابق وانگ ای کا کہنا تھا کہ آبنائے ہرمز سے گزرنے کا مسئلہ ایران جنگ کے پھیلاؤ کا نتیجہ ہے، جب تک جنگ جاری رہے گی تو آبنائے ہرمز کا راستہ مستحکم نہیں ہوسکے گا۔ تنازع کے حل کے لیے فوری جنگ بندی ہونی چاہیے۔ جنگ بندی کو فروغ دینے کے لیے فریقین کے درمیان اتفاق رائے مضبوط کیا جانا چاہیے۔