لاہور ( ایس ایم ایس )پاکستان تحریک انصاف کے سینیئر مرکزی بانی رہنما الحاج میاں شاہد حسین نےسیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سالانہ الیکشن میں صدر خاور سیال نائب صدور اسد نصیر چوہدری ،جہانگیر رشید،سمال انڈسٹری کے صدر خرم اسلم نائب صدور فیضان اکبر اجمل خان سمیت منتخب عہدیداران کو کامیابی پر مبارک باد پیش کی ہے ۔
انہوں نے کہا ہے کہ منتخب عہدے داران اپنی تجربہ کار صلاحیتوں اور کاوشوں کو بروہے کار لاتے ہوئے بزنس کمیونٹی کی خدمت کرنے میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑیں گے۔ بزنس کمیونٹی اور صنعت کاروں کا ملکی معیشت اور ترقی میں کلیدی کردار ہے۔ اوورسیز بزنس کمیونٹی ملک کے موجودہ سنگین حالات پر بہت پریشان ہے ۔ملک میں افر تفری اور بے چینی پائی جاتی ہے ملک میں حالات بہتر ہوں تو تب ہی غیر ملکی سرمایہ کار اپنا سرمایہ لے کر آتے ہیں۔ پاکستان کو آج جن چیلنجز کا سامنا ہے ہم سب کی ذمہ داری بنتی ہے ان چیلنجز سے نکالنے کے لیے ہم سب مل کر اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔