spot_img

ذات صلة

جمع

موٹروے پر شہباز گل کی گاڑی کو حادثہ ، تعاقب کیا جا رہا تھا ، ہمیں‌پیچھے سے ٹکر ماری گئی : ساتھی شہباز گل

لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک )موٹر وے پر ٹریفک حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں پی ٹی آئی رہنما شہباز گِل زخمی ہو گئے۔موٹر وے پولیس کے ذرائع کے مطابق شہباز گل لاہور سے اسلام آباد جا رہے تھے کہ حادثہ پیش آنے کے باعث ان کی گاڑی الٹ گئی۔حادثے کے وقت جابر نامی شخص سمیت 2 افراد بھی شہباز گِل کے ہمراہ گاڑی میں تھے، یہ دونوں
افراد بھی زخمی ہوئے ہیں۔موٹر وے پولیس نے موقع پر پہنچ کر شہباز گِل اور ان کے ساتھیوں کو گاڑی سے نکال کر ابتدائی طبی امداد دی۔موٹر وے پولیس کا کہنا ہے کہ شہباز گِل سمیت تینوں افراد کو اس حادثے میں معمولی نوعیت کی چوٹیں آئی ہیں۔شہباز گِل کے ساتھی نے الزام لگایا ہے کہ انہیں کسی گاڑی نے ٹکر ماری ہے جو کافی دیر سے ان کا پیچھا کر رہی تھی اور حادثے کے بعد وہ گاڑی غائب ہو گئی۔موٹر وے پولیس کی جانب سے یہ نہیں بتایا گیا ہے کہ یہ حادثہ کیسے پیش آیا ہے..

spot_imgspot_img