متعلقہ

جمع

” انوکھے لاڈلے” کے ہاتھوں سب سے بڑا صوبہ یرغمال بنا ہوا ہے،لاہور ہائیکورٹ کے جج کےخلاف ریفرنس بھیج رہاہوں: گورنر پنجاب

Spread the love

اسلام آباد ( وی او پی نیوز )گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کر ڈالی . انہوں نے اعلان کیا کہ میں بطور گورنر لاہور ہائی کورٹ کے جج کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس بھیج رہا ہوں۔ عالمی سازش کی وجہ سے بھٹو کو

پھانسی پر چڑھا دیا گیا، آج عمران خان کے خلاف سازش ہوئی اور ایک جمہوری حکومت کو ختم کیا گیا۔ ہم توقع کر رہے تھے کہ ان کے حلف لیتے ہی 8، 10 ارب ڈالرز قومی خزانے میں آجائیں گے، جو عمران خان پر صبح شام تنقید کرتے ہیں وہ بھی احساس پروگرام سے مستفید ہوتے تھے۔ پنجاب کا بحران سب کے سامنے ہے، پہلے دن سے جب سابق وزیرِ اعظم نے گورنر کے طور پر نامزد کیا، کام شروع کر دیا تھا۔ گورنر 80 سے 82 یونیورسٹیز کا چانسلر بھی ہوتا ہے، کم وقت میں 2 سے 3 کام کرنے میں کامیاب ہوا ہوں۔اُن کا مزید کہنا ہے کہ ایک انوکھے لاڈلے کے ہاتھوں پاکستان کا سب سے بڑا صوبہ یرغمال بنا ہوا ہے۔عمر سرفراز چیمہ نے یہ بھی کہا کہ ہم سوچ رہے تھے کہ مریم اورنگزیب کوئی عوام کو ریلیف کی بات کریں گی، یہ تجربہ کارلوگ ہیں، ہم سوچ رہے تھے کہ ان کو فوری باہر سے پیسے مل جائیں گے۔لیکن ایسا کچھ نہیں‌ہوا .