حکومت کو پیٹرول پر 30 روپے فی لیٹر نقصان ،جون کے دوسرے یا تیسرے ہفتے میں بجٹ دیں گے: مفتاح اسماعیل

Spread the love

اسلام آباد ( وی او پی نیوز ) وفاقی وزیرِ خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ حکومت پیٹرول پر 30 روپے فی لیٹر نقصان برداشت کر رہی ہے۔ ماضی کی حکومت نے ملک کے لیے مشکلات پیدا کی ہیں، عمران خان نے آئی ایم ایف سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا معاہدہ کیا۔میڈیا سے گفتگو کے دوران مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ عمران خان کے معاہدے کے مطابق پیٹرول کی قیمت 245 روپے فی لیٹر ہونی چاہیے تھی، ہم پیٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس اور لیوی عائد نہیں کریں گے۔ پیٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی دینے کی کوشش کریں گے، جس کے لیے رواں ماہ حکومت کو 102 ارب روپے کا اضافی بوجھ برداشت کرنا پڑے گا۔ہم کوشش کریں

گے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھیں۔انہوں نے کہا کہ عمران نیازی کے قول و فعل میں تضاد تھا، پوری حکومت چلانے کا ماہانہ خرچہ 45 ارب روپے ہوتا ہے۔گیس سیکٹر میں عمران خان 1500 ارب روپے کا قرضہ چھوڑ کر گئے ۔یوٹیلٹی سٹورز پر بھی ہم نے سبسڈی دی ، اگر عمران خان نے غریب لوگوں کو سبسڈی دی تو ہم اس کو جاری رکھیں گے۔انہوں نے کہا ہے کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سے اچھے مذاکرات ہوئے ہیں، سب سے زیادہ چین نے پاکستان کو قرضہ دیا اور تعمیرات کیں۔ پاکستان کی بقا کے لیے سی پیک انتہائی ضروری ہے، کراچی سرکلر ریلوے اور کراچی حیدر آباد موٹر وے بھی سی پیک کے پہلے فیز میں بنا تھا۔ جون کے دوسرے یا تیسرے ہفتے میں بجٹ دیں گے، کے الیکٹرک کے ساتھ کوئی زیادتی نہیں ہو گی، ماضی کی حکومت 3600 ارب روپے پاور سیکٹر میں قرضہ چھوڑ کر گئی۔ عمران خان کی 4 سال کی حکومت میں پرائس انڈیکس میں 12 فیصد سے زائد کا اضافہ ہوا، وزیرِ اعظم شہباز شریف کے اقدامات کے باعث عام آدمی کو ریلیف مل رہا ہے۔

Tayyba Bukhari

Learn More →

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: