متعلقہ

جمع

دنیا کے خاتمے سے متعلق اہم پیش گوئی سامنے آ گئی

معروف سائنسدان آئزک نیوٹن کی دنیا کے خاتمے سے...

وفاقی محتسب میں لیسکو کی بد انتظامی کےخلاف شکایات کی بھرمار

لاہور ( طیبہ بخاری سے )وفاقی محتسب اعجاز احمد...

مودی کی “موئے موئے ” ہو گئی

پیرس (ایس ایم ایس )بھارتی وزیراعظم مودی کو ایک...

 مدرسے میں بستروں کے نیچے سے بچے کی لاش برآمد

آزاد کشمیر ( نیوز ڈیسک )میرپور آزاد کشمیر کے...

بنگلہ دیش اور بھارت کشیدگی میں مزید شدت

کراچی (نیوز ڈیسک) بنگلہ دیش اور بھارت کے درمیان...

عید کی چھٹیوں کے بعد ڈالر کی پھر اونچی اڑان ، سٹاک مارکیٹ میں بھی مندی، ترسیلات زر کی آمد میں بھی کمی کا خدشہ

Spread the love

کراچی( کامرس نیوز ) عید الفطر کی تعطیلات کے بعد پہلا کاروباری روز معاشی لحاظ سے برا ثابت ہو گیا ڈالر پھر بے قابو ہو گیا ، ڈالر کی قیمت میں 94 پیسے اضافہ ہوا جبکہ سٹاک ایکسچینج میں بھی مندی دیکھی گئی۔تفصیلات کے مطابق دن کے آغاز پر انٹر بینک میں ڈالر 1 روپے 6 پیسے مہنگا ہوا جس کے بعد ڈالر کی قیمت 186 روپے 75 پیسے ہوگئی۔دن کے اختتام تک ڈالر کی قیمت میں مجموعی طور پر 94 پیسے اضافہ ہوا جس کے بعد ڈالر 186 روپے 63 پیسے پر بند ہوا، اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی فروخت 187

روپے 50 پیسے میں جاری رہی۔دوسری جانب عید کی تعطیلات کے بعد پہلے کاروباری روز سٹاک مارکیٹ بھی مندی کا شکار رہی۔ دن کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 117 پوائنٹس کی کمی ہوئی جس کے بعد انڈیکس 45 ہزار 131 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔دن کے وسط تک 100 انڈیکس میں کم ہونے والے پوائنٹس کی تعداد 217 ہوگئی جس کے بعد انڈیکس 45 ہزار 31 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔دن کے اختتام تک 100 انڈیکس 408 پوائنٹس کمی کے ساتھ 44 ہزار 840 پوائنٹس پر بند ہوا۔سرمایہ کاروں نے سٹاک مارکیٹ پر عدم اعتماد کا اظہار کیا ہے، ادھر ماہرین معیشت نے عید تعطیلات کے بعد ترسیلات زر کی آمد میں بھی کمی کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔