متعلقہ

جمع

لاہور آرٹس کونسل الحمراء میں حج قرعہ اندازی کی تقریب ،6 افسران و ملازمین رواں برس حج کی سعاد ت حا صل کریں گے

Spread the love

لاہور ( وی او پی نیوز )لاہور آرٹس کونسل الحمراء میں حج قرعہ اندازی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔الحمراء کے6 افسران و ملازمین رواں برس حج کی سعاد ت حا صل کریں گے۔چیئرپرسن الحمراء منیزہ ہاشمی،ایگزیکٹوڈائریکٹرالحمراء ذوالفقار علی زلفی نے تقریب میں شرکت کی۔ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن آفتاب احمد انصاری نے قرعہ اندازی کو صاف و شفاف انداز میں کرانے کے اقدامات کئے۔

ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء ذوالفقار علی زلفی،محمد اشتیاق ٗجونیئر کلرک،سیکیورٹی گاڈز قمر سلطان اور عثمان شوکت علی کے نام کا قرعہ نکلا،جن کے حج کے سرکاری اخراجات الحمراء برداشت کرئے گا۔چیئرپرسن الحمراء منیزہ ہاشمی کی حج کے لئے قرعہ اندازی میں کامیاب ہونے والوں کو مبارکباد دی اور اس موقع پر کہا کہ یہ خیر و برکت اور سعادت کا سفر ہے، اللہ تعالیٰ حج پر جانے والوں کی حاضری قبول کرئے۔ ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء ذوالفقار علی زلفی نے اس موقع پر کہا کہ ٓآج الحمراء نے مجھے مکمل کر دیا،اللہ کا شکرگزار ہوں، میں خوش نصیب ہوں ٗجانتا تھا،اتنا خوش نصیب ہوں ٗیہ علم نہ تھا۔محمد سلیم سیکیورٹی گارڈاور شاہد اشرف بھی اسی سال حج پر جائیں گے،جو 2020کی قرعہ اندازی میں کامیاب ہوئے تھے۔متذکرہ ملازمین کوڈ 19کے سبب حج پر نہ جا سکے تھے،جو رواں برس جائیں گے،قرعہ اندازی کی تقریب میں الحمراء آرٹس کونسل کے تمام افسران وملازمین نے شرکت کی۔قرعہ اندازی میں کامیاب ہونے والوں نے الحمراء کا شکریہ ادا کیا،اللہ اس ادارے کو کامیابی و ترقی دے۔