متعلقہ

جمع

الحمراء آرٹ اکیڈمی میں موسم گرما کی تعطیلات میں سمر کیمپ لگانے کا فیصلہ ، 3 ماہ کا سرٹیفکیٹ کورس شروع کیا  جائے گا

Spread the love

لاہور ( وی او پی نیوز) الحمراء اکیڈمی میں موسم گرما کی تعطیلات میں سمر کیمپ لگانے کا فیصلہ ، 3 ماہ کا سرٹیفکیٹ کورس شروع کیا  جائے گا ۔ ان اقدامات کا فیصلہ الحمرا ء  اکیڈمی اساتذہ و سٹاف  کے اہم اجلاس میں کیا گیا  ۔اجلاس میں زیادہ سے زیادہ طلباء کو عملی پرفارمنس کے مواقع فراہم کرنے پر اتفاق  کیا گیا ،اجلاس میں الحمراء مال اور کلچرل کمپلیکس میں واقع الحمراء اکیڈمی کے

اساتذہ نے شرکت کی۔ اجلاس  سے خطاب کرتے ہوئے انچارج  محمد عارف نے کہا کہ الحمراء اکیڈمی کی تزئین و آرائش کے بعد ماحول میں مزید بہتری آئی ہے۔ اساتذہ و الحمراء اکیڈمی سٹاف تجربہ کار ہیں،فنون لطیفہ کے 12 شعبوں میں تعلیم و تربیت فراہم کر رہے ہیں۔ذمہ دارانہ رویوں کو پروان چڑھا کر مقررہ اہداف حاصل کئے جاسکتے ہیں، اپنی اپنی فرائض کی انجام دہی میں کوئی کسر روا نہیں رکھیں گے۔ ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء ذوالفقار علی زلفی نے گرمیوں کی چھٹیوں کو آرٹ کی تعلیم کے لئے بروئے کار لانے کی ہدایت کی ہیں جن پر مکمل عمل کیا جائے گا ۔