متعلقہ

جمع

خواتین کی ترقی میں نیا باب رقم

لاہور ( ایس ایم ایس ) ویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ...

خیبر پختونخوا میں سپر ٹیکس لگے گا

) پشاور ( ایس ایم ایس )پختونخوا میں زرعی...

حضرت واصف علی واصف ؒ کا سہ روزہ سالانہ عرس شروع

لاہور ( ایس ایم ایس ) معروف روحانی رہنما...

خشک سالی کا اندیشہ

لاہور ( ایس ایم ایس ) ملک میں ناکافی...

جب کنگ خان نے مکھی والی لسی پی۔۔۔۔۔شاہ رخ خان کی کہانی ان کی اپنی زبانی

Spread the love

ممبئی ( شوبز نیوز ) بالی ووڈ کے کنگ خان  شاہ رخ خان پاکستان اور بھارت  میں ہی نہیں  پوری دنیا میں مقبول ہیں  ، ہر کسی کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ بھارتی فلم انڈسٹری  کے اس بے تاج بادشاہ کی زندگی کے بارے میں جانے ۔ شاہ رخ خان  اپنے اکثر انٹرویوز میں  بتا چکے ہیں کہ انکا تعلق ایک متوسط طبقے سے تھا۔انکے والد اعلیٰ تعلیم یافتہ تھے لیکن وہ پیسے کمانے کے حساب سے کچھ

زیادہ خوش نصیب نہیں تھے، اس لیے اُنہیں بچپن اور نوعمری میں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔شاہ رخ خان نے بھی زندگی میں بہت نشیب و فراز دیکھے انہوں نے بھارتی فلم انڈسٹری میں قدم رکھنے سے پہلے کئی چھوٹی موٹی نوکریاں کیں اور ساتھ اپنی تعلیم بھی مکمل کی لیکن یہ بات بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ شاہ رخ خان کی پہلی تنخواہ کتنی تھی۔اب کنگ خان نے اپنے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا  ہے کہ ’ان کی پہلی تنخواہ 50 روپے تھی جسے حاصل کرنے کے بعد وہ ایک ٹکٹ خرید کر تاج محل دیکھنے پہنچ گئے تھے‘ٹکٹ خریدنے کے بعد ان کے پاس صرف ایک لسّی خریدنے کے پیسے بچے تھے، پھر ان پیسوں سے اُنہوں نے لسّی خرید لی اور اس لسّی میں بھی ایک مکھی گرگئی‘۔شاہ رخ خان نے اپنی بات مکمل کرتے ہوئے کہا کہ ’اُنہوں نے لسّی میں سے مکھی نکال کر پھینک دی اور پی گئے، پھر پورے راستے وہ الٹیاں کرتے رہے‘۔ تو یہ تھی کنگ خان کی کہانی ۔۔۔۔۔ان کی اپنی زبانی