متعلقہ

جمع

ٹرمپ نے تجارتی جنگ چھیڑ دی

تحریر : طیبہ بخاری نیا سال 2025اپنے ساتھ کئی اہم...

ماہرہ خان نے اپنی سکول کی سہیلی کیساتھ یادگار تصاویر شیئر کر دیں

کراچی ( ایس ایم ایس )شوبز انڈسٹری کی معروف...

ناروے میں سیاسی بحران، حکومت کی چھٹی

اوسلو ( ایس ایم ایس ) ناروے میں سیاسی...

کلاس میں پروفیسر نے طالبعلم سے “شادی” کرلی

ندیا ( مانیٹرنگ ڈیسک )مغربی بنگال کے ایک کالج...

جماعت اسلامی نے مہنگائی اور سودی نظام کیخلاف مارچ کا اعلان کر دیا

Spread the love

لاہور ( وی او پی نیوز ) امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے منصورہ لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں شہباز حکومت کی کاکردگی کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مہنگائی اور سودی نظام کے خلاف جماعت اسلامی کے مارچ کا اعلان کر دیا ۔ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے نہیں عوام کے کپڑے بیچ دیے ہیں۔ سراج الحق ن پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 دن کے دوران 2 مرتبہ اضافہ کیا گیا، بجلی اور گیس کی قیمتیں بھی بڑھادی گئیں۔امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ ارکان پارلیمنٹ کی

مراعات برقرار ہیں، شہباز شریف نے دراصل اپنے نہیں عوام کے کپڑے بیچ دیے ہیں۔اُن کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے تو قومی ڈائیلاگ کی بات اب کی ہے، وہ ایک ماہ سے یہ بات کہہ رہے ہیں۔سراج الحق نے یہ بھی کہا کہ اگر سیاست دان بیٹھ کر میثاقِ جمہوریت اور میثاق معیشت نہیں کرتے تو سب فارغ ہو جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اور پی ڈی ایم کی غلطیوں کی وجہ سے ڈالر کی قیمت میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے، عوام پریشان ہیں کہ زندگی کیسے گزاریں۔امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ 13جماعتوں کے حکومتی اتحاد نے عوامی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا، ہمارا مطالبہ ہے کہ آئی ایم ایف سے کیے گئے معاہدے ختم کیے جائیں۔ان کا کہنا تھا کہ اس وقت صوبائی اور وفاقی حکومتوں کے درمیان جلسوں کا مقابلہ ہے، ہم الیکشن اصلاحات چاہتے ہیں، 11 جون سے احتجاجی لانگ مارچ کا اعلان کرتے ہیں۔سراج الحق نے کہا کہ قوم کو کہتا ہوں ان کے مختلف نعروں پر نہ جائیں، غریب عوام جماعت اسلامی کا ساتھ دیں پھر ہی تبدیلی آئے گی کیونکہ اسلامی نظام ہی تمام مسائل کا حل ہے۔انہوں نے کہا کہ تینوں بڑی جماعتوں کے رہنما کرپشن کیسز میں ملوث ہیں، اشرافیہ کی کرپشن کا بوجھ غریب عوام پر پڑ رہا ہے، پی ڈی ایم کے لوگ آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کے وقت واک آؤٹ کر گئے تھے۔