متعلقہ

جمع

لاہور ، جنرل ہسپتال کے ایمرجنسی لیبر روم سے جعلی ڈاکٹر گرفتار

لاہور( ایس ایم ایس )  جنرل ہسپتال کے ایمرجنسی...

سہیل آفریدی کو پنجاب میں خوش آمدید

 لاہور ( ایس ایم ایس ) پاکستان تحریک انصاف...

پاکستان کیخلاف افغان طالبان کو دی گئی بھارتی ٹیکنالوجی بھی ناکام ہوگئی

راولپنڈی ( مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان کیخلاف افغان طالبان کو...

چائلڈ لیبر کے خاتمہ کیلئے سکولوں میں شام کی کلاسز شروع کرنے کا فیصلہ

Spread the love

لاہور(وی او پی نیوز)حکومت نے چائلڈ لیبر کے خاتمے کیلئے سکولوں میں شام کی کلاسز کے اجرا کا فیصلہ کرلیا۔تفصیلات کے مطابق شام کی کلاسز کیلئے ریٹائرڈ اساتذہ کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔شام کی کلاسز کیلئے سرکاری سکولوں کی بلڈنگ زیر استعمال لائی جائیں گی۔پہلے مرحلے میں ان علاقوں میں

سکول کھولے جائیں گے جہاں چائلڈ لیبر زیادہ ہوگی۔شام کی کلاسز لینے پر بچوں کو ماہانہ وظیفہ بھی دیا جائے گا۔مذکورہ بچوں کو وظیفہ کی ادائیگی کیلئے ہر سال الگ سے بجٹ مختص ہوگا۔سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے چائلڈ لیبر کے خاتمے کیلئے تجویز پر کام شروع کردیا ہے۔ایجنڈا کو آئندہ صوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس میں زیر بحث لایا جائے گا۔ ماہر تعلیم کا کہنا ہے کہ شرح خواندگی میں اضافہ ملک بھر میں چائلڈ لیبر کے خاتمہ کا باعث بنے گا۔خیال رہے کہ ملک بھر میں چائلڈ لیبر کی تعداد 40 لاکھ سے تجاویز کرچکی ہے۔