spot_img

ذات صلة

جمع

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں مزید کمی

لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک )عالمی مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران خام تیل کی قیمت میں مزید کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق عالمی منڈی میں برینٹ کروڈ آئل 5.5 فیصد کمی سے 113 ڈالر 10 سینٹس فی بیرل کی سطح پر آگیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس

انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) تقریباً 7 فیصد کمی سے 109 ڈالر 60 سینٹس فی بیرل کی سطح پر آگیا۔ماہرین کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں کمی امریکا و دیگر مغربی ممالک میں شرح سود میں اضافے کے پیش نظر ہوئی، کیوں کہ سرمایہ کار اس اقدام سے پریشان ہیں۔ماہرین نے کہا کہ عالمی سطح پر مہنگائی کے سبب اسٹاک مارکیٹس میں بھی مندی کا رجحان برقرار رہا۔

spot_imgspot_img