متعلقہ

جمع

پاکستانیوں کی قوت خرید کم ہوگئی

کراچی ( ایس ایم ایس ) سابق وفاقی وزیر...

مالی سال 25-2024 کسانوں کے لیے مشکلات کا سال رہا

اسلام آباد(ایس ایم ایس)مالی سال 25-2024 کسانوں کے لیے...

سیاسی حالات خراب ہوتے جا رہے ہیں

راولپنڈی ( ایس ایم ایس ) سابق وفاقی وزیر...

باجوڑ میں ایک اور ظلم ، گرینڈ جرگے نے خواتین کے سیاحتی مقامات جانے پر پابندی لگا دی

Spread the love

لاہور(طیبہ بخاری سے ) یہ کیا ہو رہا ہے ہمارے ملک میں …قانون نام کی کوئی چیز ہے یا نہیں ، کب ختم ہونگی فرسودہ روایات اور صنفی امتیاز …؟ ہے کوئی حکومت ، کہاں ہیں انسانی حقوق کے ادارے ، کیا خواتین اپنے دیس میں بھی محکوم ہیں ، غلام ہیں …؟ یہ سوال اس لیے پوچھے جا رہے ہیں کیونکہ ہوا

یہ ہے کہ باجوڑ کی تحصیل سلارزئی میں گرینڈ جرگہ نے خواتین کے سیاحتی مقامات جانے پر پابندی لگادی۔خواتین مردوں کے ساتھ بھی کسی سیاحتی مقام نہیں جاسکیں گی۔ دعویٰ کیا گیا ہے کہ سیاحتی مقامات میں خواتین کو لانا اور مردوں کے ساتھ گھومنا ان کی روایات کے خلاف ہے۔یہ بھی دعویٰ کیا گیا ہےکہ ضلعی انتظامیہ نے خواتین کو سیاحت سے نہ روکا تو جرگہ روکے گا۔…..کہاں ہے حکومت کیا یہ خواتین کیساتھ نا انصافی نہیں اور ان کے بنیادی حقوق سلب کرنے کے مترادف نہیں …؟ کہاں ہیں ہماری عدالتیں ، اس پو سو موٹو کیوں نہیں …؟