پشاور ( مانیٹرنگ ڈیسک ) پشاور کے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں کروڑوں روپے کی مالی بے قاعدگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔آڈیٹر جنرل کی رپورٹ کے مطابق آئی سی یو الاؤنس کی مد میں ایک کروڑ سے زیادہ غیر مجاذ ادائیگی کی گئی اور وینٹی لیٹر 25 لاکھ کے بجائے 29 لاکھ میں خریدا گیا۔رپورٹ میں یہ
بھی کہا گیا کہ مزید فنڈز لینے کے لیے 24 کروڑ 55 لاکھ کی رقم حکومت سے چھپائی گئی، صحت سہولت کارڈ کے پیسے اسپتال کے اکاؤنٹ میں نہیں رکھے گئے۔آڈیٹر جنرل کی رپورٹ کے مطابق ادویات اور مشینری کی خریداری کی مد میں 3 کروڑ اور بجلی کی مد میں اسپتال کو 30 کروڑ سے زائد کا نقصان اٹھانا پڑا۔