متعلقہ

جمع

مشکل معاشی حالت کے باوجود سٹیٹ بینک افسران کی تنخواہوں اور مراعات میں اضافہ کر دیا گیا

Spread the love

کراچی(این این آئی) سٹیٹ بینک نے مشکل معاشی حالت کے باوجود اپنے افسران کی تنخواہوں اور مراعات میں اضافہ کردیا ہے۔سٹیٹ بینک کے جار ی کردہ سرکلر کے مطابق نئی کنٹری بیوٹری پروویڈنٹ فنڈ سکیم (این سی پی ایف ایس)اور پرانے ماینٹائزڈ ڈھانچہ کے تحت کام کرنے والے افسران کی تنخواہوں اور

مراعات میں متعلقہ شرائط و ضوبط کے مطابق اضافہ کی منظوری دی گئی ہے۔سرکلر کے مطابق گریڈ 1 سے 3 تک کے افسران کی تنخواہوں میں 20 فیصد جبکہ گریڈ 4 سے گریڈ 7 تک کے افسران کی تنخواہوں میں 16 فیصد کا اضافہ کیا گیا ہے، ہرانے مانیٹائزڈ ڈھانچہ کے تحت کام کرنے والے گریڈ 1 سے7 تک کے افسران کی تنخواہوں میں مالی سال 20-21 کی مہنگائی کی شرح کے مطابق 15 فیصد کا اضافہ کیا گیا ہے۔سرکلر کے مطابق افسران کی تنخواہوں میں اضافہ پر عملدر آمد یکم جولائی 2022 سے ہوگا۔