راولپنڈی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے جج صاحبان نے تاریخی فیصلہ دیا ہے۔
سپریم کورٹ پر حملے کرنے والا قبضہ گروپ شکست سے دوچار ہوا ہے۔ فسادی ٹولے نے پرائم منسٹر ہاؤس میں گندی پریس کانفرنس کی جسے مسترد کر دیا گیا ہے۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ فیصلے پر پرویز الہٰی اور عمران خان کی محنت کو سلام پیش کرتا ہوں۔ ضمنی انتخابات میں عمران خان نے 20 میں سے 15 نشستیں جیت کر آج کی فتح یقینی بنائی ہے۔