لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک ) سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی اور مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر ردعمل دیا ہے۔ٹوئیٹر پر جاری بیان میں مریم نواز نے وزیر اعلیٰ پنجاب الیکشن کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کو ’جوڈیشل کو‘ قرار دیا۔انہوں نے کے عنوان سے
ایک اور پیغام بھی شیئر کیا، جس میں عوام کا سوال درج ہے اور پوچھا گیا ہے کہ ایک ہی طرح کے کیس میں دو مختلف فیصلے کیوں؟اس سے قبل مریم نواز نے اپنے پیغام میں وفاقی حکومت کو سخت موقف اختیار کرنے اور ڈٹ جانے کا مشورہ دیا تھا۔ مزید برآں سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی اور مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے حکومت کو سخت موقف اختیار کرنے اور ڈٹ جانے کا مشورہ دیا ہے۔ایک بیان میں مریم نواز نے کہا کہ حکومت کو سخت موقف اختیار کرنا چاہیے اور ڈٹ جائے۔حکومت مشکل صورتحال سے نمٹنے کے لیے اقدامات کرے یا اسٹیٹس کو کا شکار بنے۔ن لیگی نائب صدر نے مزید کہا کہ لیڈر ان حالات سے بنتے ہیں، جن کا وہ سامنا کرتے ہیں۔
انصاف کا قتل نا منظور! pic.twitter.com/uFHgeDMroX— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) July 26, 2022