متعلقہ

جمع

ممنوعہ فنڈنگ کیس : کھودا پہاڑ نکلا چوہا …..

Spread the love

لاہور ( نیوز ڈیسک ) تحریک انصاف کے رہنما فیاض الحسن چوہان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ کھودا پہاڑ نکلا چوہا وہ بھی مرا ہوا۔الیکشن کمیشن نے پیپلز پارٹی (پی پی پی) اور مسلم لیگ (ن) کا فیصلہ نہ سنا کر عدلیہ کی توہین کی۔فیصلے کے بعد انجمن غلامانِ امریکہ کی خواہشات پر اوس پڑ گئی، آج کے فیصلے سے پی ٹی آئی کے مؤقف کی تائید ہوئی ہے۔ فارن فنڈنگ اُسامہ بن لادن سے 10 کروڑ روپے لینا ہوتی ہے، اُسامہ بن

لادن سے فنڈنگ کی گواہی بے نظیر بھٹو بھی دے چکی ہیں۔ فارن فنڈنگ لیبیا اور عراق کے سربراہان سے فنڈز اور ڈالرز لینا ہوتا ہے، جے یو آئی اور دیگر جماعتیں قذافی اور صدام سے ڈالر لیتی تھیں.
دوسری جانب تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کا کہنا ہے کہ اب قوم جواب مانگتی ہے کے مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کی فنڈنگ رپورٹ کیوں جاری نہیں ہو رہی؟ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ الیکشن کمیشن نے ممنوعہ فنڈنگ کیس پر فیصلہ سنا کر شوق پورا کر لیا۔سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کی ہدایت کو پامال کر کے الیکشن کمیشن پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی جماعتوں کو پناہ دے رہی ہے۔


مزید برآں تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے ممنوعہ فنڈنگ کیس کے فیصلے پر ردّ عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ آج کا فیصلہ درست نہیں ہے، پی ٹی آئی کا فیصلہ آپ نے کر لیا اب دیگر جماعتوں کا فیصلہ بھی جلد کر لیں۔الیکشن کمیشن کے باہر فرخ حبیب کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ سمجھ نہیں آتی،( ن) لیگ جے یو آئی نے اوورسیز پاکستانیوں کو اپنا دشمن کیوں سمجھ لیا ہے۔ ہم اوورسیز پاکستانیوں کو معیشت کی ریڑھ کی ہڈی

سمجھتے ہیں، ہم آگے بھی فنڈنگ کے لیے اوورسیز پر ہی انحصار کریں گے۔ عارف نقوی یا کوئی بھی اکاؤٹنٹ کہہ رہا ہے یہ اکاؤنٹ لیگل ہے تو عمران خان نے دستخط کردیے، ان کو تو نہیں پتہ یہ لیگل اکاؤنٹ ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں نوٹس ملا ہے، شروع دن سے ہمارا مؤقف ہے کہ فارن فنڈنگ نہیں، اب اگلا مرحلہ شروع ہوگا جس میں ہم بتائیں گے کہ 16 اکاؤنٹس بھی قانونی ہیں۔ کسی جماعت کو یہ حق نہیں کہ وہ اپنی فنڈنگ عوام سے چھپائے، آج الیکشن کمیشن نے بھی کہا کہ فارن فنڈنگ نہیں ہے۔ جماعت کو خطرہ صرف ایک ہوتا ہے کہ عوام میں مقبولیت کھو دیں۔اس موقع پر فرخ حبیب نے کہا کہ پچھلے کئی برسوں سے یہ بات سنتے آرہے ہیں کہ پی ٹی آئی کی فارن فنڈنگ ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارا مؤقف تھا یہ فارن فنڈنگ کا کیس نہیں ممنوعہ فنڈنگ کا کیس ہے، اس کیس میں کسی قسم کی فارن فنڈنگ نہیں نکلی۔فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ جو لوگ فارن فنڈنگ کے بیانیے کو آگے بڑھاتے رہے ان کو مایوسی ہوئی ہے۔