متعلقہ

جمع

جرائم پیشہ افراد کی نگرانی کیلئےبڑا فیصلہ کر لیا گیا

لاہور ( طیبہ بخاری سے ) جرائم پیشہ افراد...

عمر ایوب نے بیوروکریسی کو “تڑی” لگا دی

اسلام آباد ( ایس ایم ایس ) اپوزیشن لیڈر...

حمد باری تعالیٰ، ہر زبان میں موجود ہے

(احمد منیب ۔ نیدرلینڈ) انتخاب: سلیم خان ابتدائیہ:حمد عربی لفظ ہے،...

ہنگری کی مسلح افواج کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل رومولس روسزن زینڈی کا دورہ پاکستان ، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا سے ملاقات

Spread the love

راولپنڈی( وی او پی نیوز ) ہنگری کی مسلح افواج کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل رومولس روسزن زینڈی جو کہ پاکستان کے سرکاری دورے پر ہیں ، نے جنرل ندیم رضا چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی سے جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں ملاقات کی۔ملاقات میں دوطرفہ دفاعی تعاون کے امور بشمول

سیکیورٹی، فوجی تربیت، جنگی مشقوں اور موجودہ علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔کمانڈر ہنگری افواج نے کہا کہ ان مفید رابطوں سے باہمی دفاعی تعلقات مزید گہرے ہوئے ہیں اور دونوں افواج کے درمیان تعاون کو تقویت اور مفاہمت میں اضافہ ہوا ہے۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی نےہنگری اور پاکستان کے درمیان دوطرفہ دفاعی تعلقات کو مزیدمستحکم، مثالی اورپائیدار بنانے کے لئے مؤثر اقدامات کے عزم کا اظہار کیا ۔قبل ازیں جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹر پہنچنے پر افواجِ پاکستان کے چاق و چوبند دستے نے لیفٹیننٹ جنرل رومولس روسزن زینڈی کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔