لندن(این این آئی) سابق وزیراعظم نواز شریف نے لندن میں صحافیوں سے گفتگو میں اسفسار کیا ہے کہ میرے حق میں اور کتنی گواہیاں درکار ہیں؟ ہر بات پر سوموٹو لینے والوں کو جسٹس شوکت عزیز صدیقی کے انکشافات نظر نہیں آتے۔ میں پوچھتا ہوں کہ میرے حق میں جج ارشد ملک، جسٹس شوکت صدیقی کے
بعد اور کتنی گواہیاں درکار ہیں؟سابق وزیراعظم نے مزید کہا کہ میرا اور مریم نواز کا عدالتی فیصلوں کے ذریعے سیاسی قتل کیا گیا، میرے ساتھ ناانصافی ہوئی۔ پوچھتا ہوں مجھے اور مریم نواز کو کون انصاف فراہم کرے گا؟ ہے کوئی میرے اور مریم نواز کے کیس پر سوموٹو لینے والا؟۔نواز شریف نے دوران گفتگو وزیراعظم شہباز شریف پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ مشکل ترین حالات میں بہترین کام کر رہے ہیں۔پاکستان کے موجودہ حالات کے ذمہ دار سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی سابقہ حکومت ہے۔