پاکستان کو ” ہیرا ” مل گیا ، نسیم شاہ کے بھارت میں چرچے

Spread the love

لاہور ( سپورٹس نیوز ) ایشیا کپ میں افغانستان کے خلاف میچ میں سپر ہیرو نسیم شاہ نے 2 چھکوں کی مدد سے ناممکن کو ممکن بنادیا نسیم شاہ نے شارجہ میں جاوید میاں داد کے تاریخی چھکوں کی یاد تازہ کردی۔ آخری اوور میں جیت کے لئے 11 رنز درکار تھے ۔ نسیم شاہ نے فضل الحق کو تابڑ توڑ2 چھکے

مارکر پاکستان کو اعصاب شکن ڈرامے کے بعد ایک وکٹ کی سنسنی خیز فتح دلوادی۔ایشیا کپ سپر فور مرحلے کے اہم ترین میچ میں پاکستان نے افغانستان کو آئوٹ کلاس کرتے ہوئے فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ نسیم شاہ جب بیٹنگ کیلئے آئے تو پاکستان کی ہار یقینی دکھائی دے رہی تھی لیکن نسیم شاہ نے4گیندوں پر14ناٹ آئوٹ رنز بناکر پاکستان کو حیران کن فتح دلوادی.
نسیم شاہ کے بھارت میں بھی چرچے ہونے لگے۔پہلے اداکارہ اروشی روٹیلا نے نسیم شاہ کی ویڈیو اپنی انسٹاگرام سٹوری کی زینت بنائی بعد ازاں نسیم شاہ کی تعریف میں ہی ایک اور بھارتی اداکارہ نے بھی ٹوئٹس کر ڈالے۔” جنگ ” کے مطابق افغانستان سے فتح کے بعد کم عمر نسیم شاہ کیلئے بھارتی ٹیلی ویژن کی نامور اداکارہ سربھ جیوتی نے بھی پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کو یقینی طور پر ایک ’ہیرا‘ مل گیا ہے۔ساتھ ہی انہوں نے ہیش ٹیگ نسیم شاہ کا استعمال کیا۔

Tayyba Bukhari

Learn More →

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: