متعلقہ

جمع

سیلاب زدگان کو تنہا نہیں چھوڑیں گے: آرمی چیف

Spread the love

اوستہ محمد، راولپنڈی (نیوزایجنسیاں) چیف آف آرمی جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاک فوج سیلاب کے مشکل وقت میں اپنے بھائیوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے پاک فوج کی خدمات آپ بھائیوں بہنوں کے ساتھ ہے۔انشا اللہ آپ کو اپنے گھروں میں آباد کریں گے ہمارے جوان ہمہ وقت آپ کے خدمت کرتے رہیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے نے ایک روزہ دورے پر اوستہ محمد سیلاب متاثرین خیمہ بستی میں مقیم متاثرین سے خطاب میں کہا . آرمی چیف کا کہنا تھا کہ بارش یا سیلاب اللہ پاک کی طرف سے ہے اور وہی مالک ہے مدد کرنے والا رحم کرنے والا ہے پاک فوج ہر مشکل وقت میں اپنے ہم وطن بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ ہے. پہلے مرحلے میں آپ کے خوراک ادویات اور محفوظ مقام یعنی خیمہ بستی میں مقیم کرنا ہے اور آپ کے خوراک ادویات اور صاف

پانی کا بندو بست کرنا اور جو پھنسے ہوئے ہیں ان کو محفوظ مقام پر ریسکو کرنا ہے اور ہمارے جوانوں نے ریسکو بھی کیا۔
دوسری جانب یوم دفاع کے موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ ہماری آزادی اور امن شہداء کی بے مثال قربانیوں کے مرہون منت ہے، شہدا کی بے مثال قربانیوں کی بدولت ہی ہمارا پرچم سربلند ہے۔قبل ازیں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جی ایچ کیو میں امریکہ سے آئے وفد نے ملاقات کی جس کے دوران علاقائی صورت حال اور مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات پر بات چیت ہوئی۔ امریکی وفد نے سیلاب سے ہونے والی تباہ کاریوں پر افسوس کا اظہار بھی کیا۔ آئی ایس پی آرکے مطابق جنرل باجوہ سے شیلا جیکسن لی کی قیادت میں تھامس سوزی، الیگزینڈراین گرین پر مشتمل امریکی وفد نے ملاقات کی۔ اس موقع پر علاقائی سلامتی کی صورت حال اور مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون پر بات چیت کی گئی۔ وفد نے پاکستان میں سیلاب سے ہونے والی تباہی پر دکھ کا اظہار کیا اور مشکل گھڑی میں سیلاب متاثرین کی بھرپور مدد کی پیشکش کی۔ امریکی وفد نے علاقائی استحکام کیلئے پاکستان کی کوششوں کوسراہا اور دوطرفہ تعاون بڑھانے کیلئے کردار ادا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ آرمی چیف نے امریکی وفد کی حمایت پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ عالمی شراکت داروں کی مدد متاثرین کی بحالی میں اہم ثابت ہوگی۔