چین کی پاکستان کو آفات سے نجات اور تعمیر نو کا تجربہ شیئر کرنے کی پیشکش

Spread the love

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) چین نے پاکستان کو آفات سے نجات اور تعمیر نو کا تجربہ شیئر کرنے کی پیشکش کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی تعمیر نو میں پاکستان کی مدد کے لیے تیار ہیں۔ گوادر پرو کے مطابق چین نے پاکستان کو آفات سے نجات، آفات کے بعد کی تعمیر نو اور تعمیر نو کے منصوبے بنانے میں اپنے تجربات کے اشتراک میں مکمل تعاون کی پیشکش کی ہے۔” پاکستان ” کے مطابق چائنا انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ کوآپریشن ایجنسی (سی آئی ڈی سی اے) کے ڈائریکٹر لوچاو ہوئی نے چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ ایجنسی (این ڈی ایم اے) سے آن لائن ملاقات کے دوران کہا کہ اگلے مرحلے میں چین سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی تعمیر نو میں پاکستان کی مدد کیلئے تیار ہے، اور اپنے تجربے اور تکنیکوں کو بانٹنے کیلئے تیار ہے۔ گوادر پرو کے مطابق

ماضی میں چین کو زلزلوں، سیلابوں، خشک سالی، آگ، ٹائفون، برفانی طوفان اور وبائی امراض کا بہت زیادہ خطرہ رہا ہے۔ اس نے طویل عرصے سے قدرتی آفات میں اپنے منصفانہ حصہ کا تجربہ کیا ہے۔ گوادر پرو کے مطابق تیز رفتار اقتصادی ترقی اور بدلتی ہوئی آب و ہوا کے پس منظر میں جس سے منفی قدرتی واقعات کی تعدد اور شدت میں اضافہ ہو سکتا ہے، چین خطرے کو کم کرنے اور ناگزیر حالات کیلئے تیاری کر رہا ہے۔ ملک نے تخلیقی طریقوں سے آفات پر ٹیکنالوجی کا استعمال کیا ہے۔گوادر پرو کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا تھا کہ دنیا کو بحالی اور تعمیر نو میں شراکت دار بننا ہوگا۔ ہمیں دوبارہ انفراسٹرکچر بنانے کی ضرورت ہے جو موسمیاتی تبدیلیوں کا مقابلہ کر سکے۔ وفاقی حکومت کا کہنا ہے کہ اس کی تین نکاتی حکمت عملی ہے، ریسکیو اور ریلیف، بحالی اور تعمیر نو یہ دنیا پر زور دے ر ہی ہے کہ وہ اس مشکل وقت میں ملک کی مدد کیلئے آگے بڑھے۔ بحالی اور تعمیر نو پاکستان کیلئے ایک بہت بڑا چیلنج ہے، نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے مطابق سیلاب کے بعد کم از کم 498,000 افراد اس وقت عارضی پناہ گاہوں میں ہیں،دس لاکھ سے زیادہ گھروں، 3,500 کلومیٹر (2,174.8 میل) سڑکوں اور 162 پلوں کو نقصان پہنچا ہے۔

Tayyba Bukhari

Learn More →

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: