متعلقہ

جمع

کراچی ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے اپنی پوزیشن مستحکم کر لی

Spread the love

کراچی ( سپورٹس نیوز ) پہلے ٹیسٹ میں شاندار پرفارمنس کے بعد اب دوسرے ٹیسٹ میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی کو ملک بھر میں کڑی تنقید

کا نشانہ بنایا جا رہا ہے ۔پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے جا رہے دوسرے ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن آسٹریلیا اپنی دوسری اننگز 81 رنز ایک کھلاڑی آﺅٹ سے آگے شروع کر دی ہے۔آسٹریلیا کی جانب سے عثمان خواجہ 35 اور مارنوس لابوشین 37 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔ آسٹریلیا کو اب تک مجموعی طور پر 489 رنز کی برتری حاصل ہے، پاکستان ٹیم پہلی اننگز میں 148 رنز بنا کر آﺅٹ ہوگئی تھی۔آسٹریلیا نے اپنی پہلی اننگز 556 رنز 9 وکٹ پر ڈیکلیئر کر دی تھی۔میچ کا آج چوتھا روز ہے ، اب دیکھنا یہ ہے کہ دو روز میں پاکستانی ٹیم کیسے اپنے آپ کو ہار سے بچاتی ہے ۔