متعلقہ

جمع

لاہور ، جنرل ہسپتال کے ایمرجنسی لیبر روم سے جعلی ڈاکٹر گرفتار

لاہور( ایس ایم ایس )  جنرل ہسپتال کے ایمرجنسی...

سہیل آفریدی کو پنجاب میں خوش آمدید

 لاہور ( ایس ایم ایس ) پاکستان تحریک انصاف...

پاکستان کیخلاف افغان طالبان کو دی گئی بھارتی ٹیکنالوجی بھی ناکام ہوگئی

راولپنڈی ( مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان کیخلاف افغان طالبان کو...

دنیا کا اختتام کب ہوگا ؟ 3 عبارتیں مل گئیں

Spread the love

لندن ( مانیٹرنگ ڈیسک ) ویسٹ منسٹر ایبے وہی گرجا گھر ہے جہاں آج ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کی آخری رسومات ادا کی جا رہی ہیں ۔ اس گرجا گھر میں دنیا کے اختتام کے حوالے سے ایک دلچسپ پیشگوئی کی گئی ہے۔ویسٹ منسٹر ایبے میں ایک قدیم فرش ہے جس پر3 عبارتیں درج ہیں۔ ان عبارتوں میں دنیا کے

خاتمے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔پتھر کے ٹکڑوں اور رنگ برنگے شیشوں سے بنے جیومیٹریکل طرز کے اس فرش کو ’کوسماٹی فرش‘ کہا جاتا ہے جو پراسرار طور پر اشارہ دیتا ہے کہ دنیا 19683 سال تک قائم رہے گی۔یہ پیغام جو پہلے نظروں سے اوجھل تھا، حال ہی میں ایبے میں صفائی اور اس کی بحالی کے منصوبے کے دوران واضح ہوا ہے۔ایبے کا پراسرار فرش، برطانیہ کی قدیم ترین کرسی اور تاجپوشی کی کرسی کو اس وقت مزید اہمیت حاصل ہوگئی جب اس عمارت کا شمار 1987 میں یونیسکو نے عالمی ثقافتی ورثے کے طور پر درج کرلیا۔اس کے علاوہ اس تاریخی گرجا گھر کو ویسٹ منسٹر ایبے انگلش گوتھک آرٹ کے بہترین نمونے کے طور پر بھی درجہ دیا گیا ہے۔