متعلقہ

جمع

 سیلاب سے نقصانات اور بحالی کا تخمینہ 30 ارب ڈالرز، جی ڈی پی گروتھ 2فیصد تک رہنے کا امکان

Spread the love

اسلام آباد ( وی او پی نیوز)حالیہ سیلاب کی تباہ کاریوں کے باعث پاکستان کی جی ڈی پی گروتھ کا ہدف 5.01 کے بجائے 2 فیصد تک رہنے کا امکان ہے۔ رواں مالی سال کیلئے جی ڈی پی گروتھ کا ہدف 5.01 فیصد مقرر کیا گیا تھا۔ روزنامہ ” پاکستان ” کے مطابق ذرائع  وزارت منصوبہ بندی نے بتایا کہ سیلاب

کے نقصانات اور بحالی کا تخمینہ 30ارب ڈالر ز تک ہو سکتا ہے۔ پاکستان 10 عالمی ترقیاتی شراکت داروں کی مدد سے سیلاب نقصانات کے تخمینے لگا رہا ہے۔ذرائع کے مطابق نقصانات کا تخمینہ عالمی بینک، ایشین ڈویلپمنٹ بینک، یورپی یونین اور اقوام متحدہ کے ماہرین کی مدد سے لگایا جا رہا ہے۔عالمی ترقیاتی شراکت داروں کے ماہرین نقصانات کی رپورٹ کو 15 اکتوبر تک حتمی شکل دیں گے۔رواں برس سیلاب سے 113 اضلاع متاثر ہوئے، 83 اضلاع کو آفت زدہ قرایا دیا گیا جبکہ سیلاب کے باعث کپاس کی اڑھائی سے 3 ملین بیلز کے نقصان کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ 3 ارب ڈالرز متاثرہ علاقوں میں گھروں کی تعمیر نو کیلئے درکار ہونگے جبکہ ریلوے ٹریکس، پلوں اور دیگر انفراسٹرکچر کی بحالی کیلئے 2 ارب 3 کروڑ ڈالر زکا تخمینہ لگایا گیا ہے۔