متعلقہ

جمع

خواتین کی ترقی میں نیا باب رقم

لاہور ( ایس ایم ایس ) ویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ...

خیبر پختونخوا میں سپر ٹیکس لگے گا

) پشاور ( ایس ایم ایس )پختونخوا میں زرعی...

حضرت واصف علی واصف ؒ کا سہ روزہ سالانہ عرس شروع

لاہور ( ایس ایم ایس ) معروف روحانی رہنما...

خشک سالی کا اندیشہ

لاہور ( ایس ایم ایس ) ملک میں ناکافی...

ثانیہ مرزا نے کس کی محبت کا کیا شکریہ…..

Spread the love

نئی دہلی ( سپورٹس نیوز ) پاکستان کے سٹار کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ، بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کھیل کی دنیا میں ہی نہیں سوشل میڈیا پر بھی بے حد مقبول ہیں .ثانیہ اپنے مداحوں کے ساتھ سوشل میڈیا پر اکثر ہی خوبصورت تصاویر اور مزاحیہ ویڈیوز

شیئر کرتی رہتی ہیں، جو ان کے مداحوں کی جانب سے بہت پسند بھی کی جاتی ہیں۔ یہاں ہم آپ کو بتاتے چلیں کہ ثانیہ مرزا کے انسٹا گرام پر فالوورز کی تعداد 10 ملین ہو گئی ہے۔ثانیہ مرزا نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر فالوورز کی تعداد 10 ملین ہونے پر مداحوں کا شکریہ ادا کرنے کے لیے ایک خصوصی ویڈیو کلپ شیئر کیا ہے۔اس ویڈیو کلپ میں ٹینس کے میدان سے ثانیہ مرزا کے مداحوں کے ساتھ شیئر کیے گئے یادگار لمحات کی جھلکیاں دیکھی جا سکتی ہیں۔اُنہوں نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ آپ سب کی محبت کا شکریہ۔اُنہوں نے مزید لکھا کہ ہم اب 10 ملین کی مضبوط فیملی بن گئے ہیں اور یہ فیملی مسلسل بڑھ رہی ہے.