لاہور میں نانبائیوں نے روٹی اور نان کی قیمت میں اضافہ کردیا،قیمت نہیں بڑھائی جا سکتی تندور سیل کر دیں گے : ضلعی انتظامیہ

Spread the love

لاہور ( وی او پی نیوز ) متحدہ نان روٹی ایسوسی ایشن لاہور نے روٹی اور نان کی قیمت میں اضافہ کردیا، ضلعی انتظامیہ نے دام بڑھانے پر کارروائی کی وارننگ دی ہے۔نانبائیوں نے روٹی کی قیمت 12 سے بڑھا کر 15 روپے اور نان کی قیمت 20 روپے سے بڑھا کر

25 روپے کردی ہے۔نائب صدر نان روٹی ایسوسی ایشن وحید عباسی نے کہا کہ روٹی اور نان کی قیمت میں اضافے کے لیے ڈپٹی کمشنر کو 2 بار درخواست کی لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔ ضلعی انتظامیہ آٹے اور گندم کی قیمت قابو کرنے میں ناکام ہوگئی ہے، اس لیے نان اور روٹی کی قیمت بڑھانے پر مجبور ہیں۔دوسری جانب ترجمان ضلعی انتظامیہ نے نان روٹی ایسوسی ایشن کے اقدام کو یکطرفہ قرار دیا اور کہا کہ قیمت نہیں بڑھائی جاسکتی، جو ایسا کرے گا، اُس کے خلاف کارروائی کی جائے گی، قیمت بڑھانے والے تندور سیل کریں گے۔

Tayyba Bukhari

Learn More →

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: