اسلام آباد ( وی او پی نیوز ) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ڈالر کے حوالے سے وہ دعویٰ کر دیا ہے کہ اپ جان کر حیران رہ جائیں گے.
“جیو نیوز” کے پروگرام ’کیپٹل ٹاک‘ میں گفتگو کے دوران اسحاق ڈار نے کہا کہ ڈالر کی اس وقت جو قدر ہے، وہ حقیقی نہیں ہے، اس کی اصل ویلیو 200 روپے سے کم ہے۔ اس وقت ڈالر بین الاقوامی طور پر مضبوط ہے، انشاء اللّٰہ ڈالر جلد ہی 200 روپے سے کم کا ہوجائے گا۔ اپنی پالیسیوں کے تحت ڈالر کو 200 روپے سے کم پر لائیں گے۔ ادارہ شماریات آزاد ادارہ ہے، وہ ہیرا پھیری نہیں کرتا ہے۔
پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئےوفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا مزید کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم عمران خان کی تقاریر سے لگ رہا ہے کہ وہ فرسٹریشن کا شکار ہیں۔ ڈیل اور ڈھیل صرف عمران خان کی قسمت میں ہے۔عمران خان کی ہر بات کا جواب دے سکتا ہوں، یہ میری وارننگ کو سنجیدگی سے لیں ورنہ اس کے ساتھ پبلک میں جنگ ہوگی۔ عمران خان آپ وہیں ہیں ناں، جو میرے دفتر کے باہر میرا انتظار کرتے تھے، اپنا منہ بند رکھیں اور اخلاق کے دائرے میں رہ کر بات کریں۔ این آر او عمران خان نے اپنی فیملی کو دیا ہے، پی ٹی آئی چیئرمین نے نے ڈیل کرکے مینار پاکستان سے خود کو لانچ کیا تھا۔عمران خان نے ڈیل کرکے الیکشن لڑا اور ڈیل کے تحت ہی نواز شریف حکومت کے خلاف دھرنا دیا۔عمران خان نے 126 دن اسلام آباد کو یرغمال بنایا، جس کے باعث پاک چائنا اکنامک کوریڈور (سی پیک) ایک سال تاخیر کا شکار ہوا۔ عمران خان نے اپنی حکومت کے دوران ملکی معیشت کو تباہ کیا، پی ٹی آئی چیئرمین کی تقاریر سے لگ رہا ہے کہ وہ فرسٹریشن کا شکار ہیں۔
اسحاق ڈار کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان اور اُس کی پوری ٹیم کے اعصاب پر میں سوار ہوں، اپوزیشن جماعتوں کو ماضی میں بھی کہتا رہا ہوں کہ آئیں میثاق معیشت کریں۔ نواز شریف علاج مکمل ہوتے ہی وطن واپس آئیں گے، ن لیگ کے قائد بھی اُسی طرح بری ہوں گے، جیسے مریم نواز عدالتوں سے بری ہوئی ہیں۔