متعلقہ

جمع

خواتین کی ترقی میں نیا باب رقم

لاہور ( ایس ایم ایس ) ویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ...

خیبر پختونخوا میں سپر ٹیکس لگے گا

) پشاور ( ایس ایم ایس )پختونخوا میں زرعی...

حضرت واصف علی واصف ؒ کا سہ روزہ سالانہ عرس شروع

لاہور ( ایس ایم ایس ) معروف روحانی رہنما...

خشک سالی کا اندیشہ

لاہور ( ایس ایم ایس ) ملک میں ناکافی...

مجھے نااہل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، عمران خان

Spread the love

شرقپور ( وی او پی نیوز ) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے شرقپور میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بڑے بڑے مجرم ملک پر مسلط کر دیے گئے ہیں، یہ کرپشن کرنے کے لیے وہ ادارے تباہ کرتے ہیں جو چوری روک سکتے ہیں، نیب کے قانون کو بھی تباہ کر دیا گیا ہے، یہ روز مجھے نااہل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ یہ الیکشن پاکستان کی حقیقی آزادی کی جنگ کا حصہ ہے، یہ مجرم آتے ساتھ ہی این آر او لے کر پیسہ معاف کروا رہے ہیں، انہوں نے ملک کا زیادہ تر پیسہ

چوری کر کے ملک سے باہر بھیج دیا۔عمران خان نے کہا کہ کرپشن سے قوم کا پیسہ چوری ہوتا ہے، کرپشن ملکوں کو تباہ کر دیتی ہے، یہ کرپشن کر کے ملک سے باہر بھاگ جاتے ہیں، یہ باہر جا کر ڈیل کرتے ہیں اور پھر واپس آجاتے ہیں۔ آپ کا پیسہ جو ٹیکس سے اکٹھا ہوتا ہے، ان کے لیے گئے قرضوں کی قسطوں میں چلا جاتا ہے، یہ کرپشن کرنے کے لیے وہ ادارے تباہ کرتے ہیں جو چوری روک سکتے ہیں، انہوں نے نیب کے قانون کو تباہ کر دیا ہے۔عمران خان نے کہا کہ بڑے ڈاکوؤں کو جو ملک سے باہر پیسہ بھیج دیتے ہیں ان کو آپ نہیں پکڑ سکتے، جب یہ انصاف کے اداروں کو تباہ کرتے ہیں تو سارے بڑے بڑے ڈاکو بچ جاتے ہیں۔ اسلام آباد میں انہوں نے جو آئی جی لگایا ہے اس کو کرپشن میں سزا ہونی تھی، شہباز شریف اور اس کے بیٹوں کی اربوں روپے کی چوری پر پانی پھر گیا ہے۔